preload loader
id top nyheder

Skrevet af: 

 

مستقبل میں ڈنمارک کو تارکین وطن پر انحصار کرنا پڑے گا

03. sep. 2010 10.22 Urdu

تارکین وطن اور ان کی اولادیں، مستقبل میں ڈینش فلاحی سماج کو چلانے کے لیے بہت ہی اہم ہونگے ۔

سنہ  دوہزار پچاس میں،  کام کاج کی عمر رکھنے والے تمام افراد کا بیس فیصد تارکین وطن یا اُن کی اولادوں پر مشتمل ہو گا ۔ ڈینش محمکہ شماریات کے مطابق، فی الوقت یہ شرح صرف دس فیصد ہے ۔

روزنامہ
Berlingske Tidende
کی آج کی اشاعت میں رامبول فاؤنڈیشن کے ریسرچ سربراہ ٹوربن ٹرانیس نے تصدیق کی ہے کہ غیر ملکی پس منظر رکھنے والے شہری یعنی  تارکین وطن اور اُن کی اولادیں، مستقبل میں، ڈینش فلاحی و رفاعی نظام  کو چالو رکھنے کے لیے سرمائے کی فراہمی میں بہت اہم کردار ادا کریں گے ۔ اس کی ایک وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ  کئی خالص ڈینش النسل افراد پنشن پر چلے جائیں گے ۔

ڈینش انڈسٹری کی کنفیڈریشن کے مشیر اعلیٰ مارٹن سٹین کابونگو کے مطابق، یہ بہت ضروری ہے کہ  تارکین وطن اور ان کی اودلایں اپنے تعلیمی معیار میں بلند ہوں اور ہمیں بیرون ملک سے بھی اعلیٰ ہنر مند افرادی قوت کو متوجہ کرنا ہو گا ۔

ترجمہ: نصر ملک
urdu@finfo.dk

Send eller anbefal link

 

TV- og radio

Det danske formandskab

Det danske formandskab

Med Helle Thorning-Schmidt i spidsen er Danmark formand for EU det næste halve år. Følg med her.

 

Dronning i 40 år

Dronning i 40 år

Margrethe har været dronning i Danmark i 40 år. Se alt om jubilæet her

 
 
 
 
 
 
Du er her: dr.dk > Nyheder > Andre_sprog > Urdu

© Copyright DR 2012. Materialet må ikke gengives uden tilladelse jævnfør lov om ophavsret.