سفارتخانہ کسی دوسری جگہ منتقل ہو جائے ۔ گنٹافٹے بلدیہ کی درخواست
03. sep. 2010 11.59 Urduفی الحال سعودی سفارتخانہ پچھلے کم و بیش ڈیڑھ سال سے گنٹافٹے میں، سٹرانڈ وائے نمبر ایک سو باسٹھ پر قائم ہے اور وہاں کام کر رہا ہے جب کہ سفارتخانے کے لیے اصل عمارت ابھی زیر تعمیر ہے ۔ لیکن سٹرانڈ وائے پر واقع املاک جس میں سعودی سفارتخانہ ہے، وہ کاروباری و پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس کی منظوری نہیں دی گئی ۔ بدیگر الفاظ اسے سعودی سفارتی کام کاج کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔ اسی کے ساتھ ہی سعودی سفارتخانے نے گنٹافٹے بلدیہ سے بھی کبھی اس سلسلے میں اجازت لینے کی کوشش نہیں کی کہ اس عمارت کو سفارت خانے کے طور پر استعمال کر سکے حالانکہ ایسی اجازت کا ہونا لازمی ہے ۔
یہ بات گنٹافٹے بلدیہ کے میئر ہانس ٹافٹے نے ٹی وی ٹو کے لوری پروگرام میں بتائی ۔
انھوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلہ پر ہم سفارتخانے کو ایک حکم دے رہے ہیں کہ وہ عمارت میں سفارتخانہ چلانا بند کرے، اگر اس حکم کی تعمیل نہ کی گئی تو پھر ہم پولیس سے شکایت کریں گے ۔
گنٹافٹے بلدیہ کی جانب سے یہ رد عمل تب سامنے آیا ہے جب سفاتخانے کی عمارت کے ایک پڑوسی گنٹافٹے کے شہری نے محسوس کیا ہے کہ سفارتخانے کی عمارت پردو تین میٹر اونچا لگا ہوا نگرانی کرنے والا ویڈیو، اس کے گھر کے باغیچے، صحن اور ڈرائینگ روم پر پہنچ رکھتا ہے
بات چیت کی کوشش کے باوجود، سعودی سفارتخانے نے اس کیمرے کو ہٹادینے کی درخواست پر کوئی عمل نہیں کیا ۔
ترجمہ: نصر ملک
urdu@finfo.dk